ہاررون آباد/(حافظ ثاقب)ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرز کی ہدایات پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر کے احکامات کے مطابق، سینئر وائلڈ لائف رینجر فورٹ عباس نے اپنے عملے کے ہمراہ سرحدی علاقے میں غیر قانونی طور پر طوطے پکڑنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ یہ کارروائی ضلع بہاولنگر کے سرحدی علاقوں میں طوطوں کے غیر قانونی شکار اور جال بچھانے کے خاتمے کے لیے شروع کی گئی دو ہفتوں پر مشتمل خصوصی مہم کا حصہ ہے۔چھاپے کے دوران 14 زندہ طوطے، 2 غیر قانونی جال اور تیتر کے 2 بچے برآمد کر لیے گئے۔ تمام پرندوں کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]