6

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی *اسسٹنٹ کمشنر کنری کا محکمہ فوڈ کے ساتھ گندم کے گودام پر چھاپا، برآمد شدہ گندم فوڈ ڈپارٹمنٹ کے حوالے*

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
*اسسٹنٹ کمشنر کنری کا محکمہ فوڈ کے ساتھ گندم کے گودام پر چھاپا، برآمد شدہ گندم فوڈ ڈپارٹمنٹ کے حوالے*

*کنری:* اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے محکمہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ شہر میں واقع ایک گندم کے گودام پر اچانک چھاپا مارا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران گودام سے گندم کے متعدد تھیلے برآمد ہوئے جنہیں موقع پر ہی ضبط کر کے محکمہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ کسی کو بھی عوام کے بنیادی حق یعنی سستی گندم سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد ہونے والی گندم کو سرکاری گودام میں منتقل کر کے قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کنری تعلقہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مارکیٹ میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف یہ مہم مزید تیز کی جائے گی۔

*کیپشن:* _اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار چھاپے کے دوران گندم کے تھیلوں کا جائزہ لیتے ہوئے_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں