“عمرکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا۔
شہر کی سڑکوں پر لگائے گئے پِیور بلاکس پہلی ہی بارش میں اکھڑ کر نالوں میں بہہ گئے۔
ٹاؤن کمیٹی کے معیاری کام کے دعوے ہوا ہو گئے۔
شہریوں نے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
تفصیلات کے مطابق”عمرکوٹ شہر کی مختلف سڑکوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے پِیور بلاکس پہلی ہی بارش کا مقابلہ نہ کر سکے۔
بارش ہوتے ہی بلاکس اکھڑ کر گٹروں اور نالوں میں بہہ گئے، جس سے سڑکوں کی خستہ حالی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے۔
ادھر ٹاؤن کمیٹی کے اجلاس میں شہر میں معیاری ترقیاتی کاموں کے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے تھے، لیکن زمینی صورتحال کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کام معیاری ہوتا تو ایک بارش میں سڑکیں تباہ نہ ہوتیں۔
عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ناقص کام کا فوری نوٹس لیں، ذمہ دار ٹھیکیداروں اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور شفاف تحقیقات کے بعد عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس طرح ضائع کرنا کسی صورت قبول نہیں۔”
“شہریوں کا کہنا ہے کہ عمرکوٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر صرف کاغذی کارروائی ہو رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس معاملے پر کیا ایکشن لیتی ہے۔”
—