پنڈدادن خان /جہلم(راجہ نورالہی عاطف سے) پنڈ دادن خان ضلع جہلم کی ہونہار طالبہ خدیجہ زاہد راجہ نے صرف 15 سال کی عمر میں اپنی پہلی انگریزی شاعری کی کتاب Amazon Kindle پر شائع کر دی ہے۔ خدیجہ اس وقت IGCSE پارٹ 1 کی طالبہ ہے اور کم عمری میں یہ کامیابی اس کی محنت اور تخلیقی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
خدیجہ، علاقے کے معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر راجہ محمد عثمان کی بھتیجی ہیں، جن کی علمی خدمات پورے علاقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ اس نسبت نے اس کامیابی کو مزید اہم بنا دیا ہے۔
یہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ آئیے اس کم عمر مصنفہ کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ مستقبل میں بھی اپنے قلم سے پنڈ دادن خان جہلم کا نام روشن کرتی رہے۔
10









