18

شاہ حسین (راجہ نورالہی عاطف سے)سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ عمرہ کی سعادت

شاہ حسین (راجہ نورالہی عاطف سے)سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز واپس پہنچ گئے ہیں ۔ ان کے اعزاز میں شاہ حسین کی معروف سماجی شخصیت ملک نذر عباس کھارا نے ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ جس میں سابق ناظم ملک غلام جعفر خان بگھور، معروف سماجی شخصیات ملک غضنفر وڈھل ، ملک طارق جوئیہ، ملک عصمت جوئیہ ، ملک محمد رمضان جوئیہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ کے بہت عمدہ روایتی پکوان پیش کیے گئے۔ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہنے ملک نذر عباس کھارا کا اس عزت افزائ پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ شرکاءء تقریب نے سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں