لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں پولیس حراست میں موجود دو خواتین پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں ،دونوں خواتین مبینہ طور پر چوری اور فراڈ کے الزام میں زیر حراست تھیں ،، ابھی تو لاہور کے تھانہ غازی آ باد میں ایک اے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے گھناونی حرکت کی بازگشت ہی ختم نہیں ہوئی تھی کہ لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں زیر حراست دو خواتین پر اسرار طور پر ماں بحق ہو گئی ہیں ،، پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کی شناخت انمول اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں خواتین پر چوری اور فراڈ کے مقدمات درج تھے جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ لاہور نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش یا منتقلی کے دوران خواتین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے باعث وہ دم توڑ گئیں۔مطلب دونوں خواتین کی طبیعت ایک ساتھ ہی خراب ہوئی اور دونوں ایک ساتھ ہی جاں بحق ہو گئیں،وہی روایتی منطق جس کا نہ کوئی سر ہوتا ہے نہ پیر،،، میڈیا رپورٹس بشمول ڈان نیوز نے اس ہلاکت کو پراسرار قرار دیا ہے اور مبینہ طور پر ان ہلاکتوں کا تعلق تشدد سے بھی جوڑا جا رہا ہے جس پر عوامی اور صحافتی حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیس کی اعلیٰ قیادت نے واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئےانکوائری شروع کر دی ہے۔ہلاکت کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے تاکہ طبی یا دیگر وجوہات سامنے آ سکیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]