9

ڈپٹی کمشنر سی چارسدہ فضل رحیم نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

ڈپٹی کمشنر سی چارسدہ فضل رحیم نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع چارسدہ کے عوام کی خدمت خلوص نیت، محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں گے اور عوامی مسائل کے بروقت اور موثر حل کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ضلع چارسدہ کے معزز عوام، منتخب نمائندے، میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ ادارے ایک بہتر، ترقی یافتہ اور خوشحال چارسدہ کی تعمیر کے لیے ان کے اس مشن میں بھرپور تعاون کریں گے۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ عوام کو یقین دلاتی ہے کہ شفاف، مؤثر اور عوام دوست طرز حکمرانی کے ذریعے بہترین سرکاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں