12

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب، ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر چہلم

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب، ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی صدر سرکل نے مختلف جلوسوں، مجالس اور اہم ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے، داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں