google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
10

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات، وارڈز، لیبارٹری، او پی ڈی اور فارمیسی کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ صفائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں سے خوش اخلاقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں