خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ مورخہ 5 اگست کو شاہی اسٹیڈیم شہیداں آدھی کوٹ روڈ پر منعقد کیا جائے گا ۔ یہ بات چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پنجاب کی نامور والی بال ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی سے معروف سماجی شخصیت میاں سجاد احمد بوڑانہ اس ایونٹ میں خصوصی طور پر شرکت کر کے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید کاجو اور ملک اسد رضا گجر ہیں جبکہ ایونٹ کی نگرانی ملک عثمان انگرا، ملک ظفر انگرا اور ملک فتح شیر انگرا کریں گے۔
7
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ مورخہ 5 اگست کو شاہی اسٹیڈیم
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









