وہیر (راجہ نورالہی عاطف سے)پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام گاؤں وہیر میں
وہیر (راجہ نورالہی عاطف سے)پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام گاؤں وہیر میں لڑکیوں کو سلائی کڑھائی کورس کروانے کے لئے پاسبان دستکاری سکول سسٹم کا قیام ، مہمان خصوصی ڈاکٹر صدیق اکبر ، لیڈی ڈاکٹر انوشہ مقصود ، صدر پاسبان شکیل احمد چوہدری ، پرنسپل تسلیم اختر ، سماجی کارکن نسرین اختر نے افتتاح کر دیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم و ہنر کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی تعمیر ، خدمت خلق میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت سماجی خدمات میں ضلع خوشاب میں نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ اس کی بے لوث سماجی فلاحی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ خواتین کو گھریلو صنعت ، ٹیکنکل تعلیم و ہنر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل کے میدان میں بھی آگے بڑھنا چاہئے ، پاسبان ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت سلائی کڑھائی ، کمپیوٹر ، شارٹ ہینڈ ، بیوٹی پارلر ، مہندی ، کوکنگ ، فیبرک پینٹنگ کا ہنر سکھانے ، کورس کروانے کے لئے پاسبان دستکاری سکول سسٹم قائم کر رہی ہے ، کورس کروانے والی خاتون انسٹرکٹر مستند ادارہ سے ڈپلومہ ہولڈر ہوتی ہے اور وہ اپنے ہی گھر میں ایک کمرہ مخصوص کر کے یہ سکول بنا سکتی ہے ۔ طلبہ و طالبات ایک سال کے کورس کریں گے اور انہیں ڈپلومہ بھی دیا جائے گا ۔ پاسبان دستکاری سکول سسٹم کے قیام سے اپنی مدد آپ کے تحت ، اپنے ہی گھر میں باوقار ذرائع آمدن میسر آتے ہیں ۔ تقریب میں خواتین طالبات سماجی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی