تھل کاٹیج (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کو عمرہ کی
تھل کاٹیج (راجہ نورالٰہی عاطف سے) سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر تھل کاٹیج میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کرکے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، سلامتی اور مزید سماجی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان، سینئر صحافیوں ایم نوردین، راجہ نورالٰہی عاطف اور معروف سماجی شخصیت ملک محمد امیر جاڑا نے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا کرے۔
اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ سے ملاقات کی، انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ نے ملاقات کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور دعائیں ان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت، علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔