November 29, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب، فیض

IMG-20260803-WA0252

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب، فیض الحسن صاحب نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی سائنس کے عہدے پر ترقی پانے والے اساتذہ کو اپنے دستِ مبارک سے ترقی کے احکامات موصول کروائے اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے ترقی پانے والے اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو محنت، لگن، دیانت داری اور خلوصِ نیت کے ساتھ فرائض ادا کریں اور محکمۂ تعلیم کی بہتری اور طلبہ کی تعلیمی و تربیتی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ترقی پانے والے تمام اساتذہ کے لیے کامیابی، عزت اور مزید ترقی کی دعا بھی کی۔