*سوات؛ کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد جاں بحق*
*سوات؛ کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد جاں بحق*
خیبرپختونخوا کے سیاحتی شہر سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او سوات عمر گنڈاپور نے کہا کہ کبل تھانے کے گیٹ کے قریب دھماکا ہوا، جس میں 4 پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ سید فدا حسین نے بتایا کہ کبل پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے کے وقت مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا، تاہم احتجاج والا مقام دھماکے کی جگہ سے دور تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خودکش بمبار نے تھانہ کبل میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکار نے خود کش بمبار کو اندر داخل ہونے سے روکا، جس پر اس نے تھانے کے گیٹ پر خود کو اڑایا۔