October 14, 2026

*کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں دو گروپوں میں تصادم*

IMG-20260803-WA0238

*کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں دو گروپوں میں تصادم*

*میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم خالد مقبول صدیقی اورمصطفیٰ کمال گروپ میں ہوا۔*

*بات تلخ کلامی سے شروع ہوکرہاتھا پائی تک پہنچ گئی،حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس بھی بہادر آباد مرکز پر پہنچ گئی۔*

*دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے، ایم پی اے اعجاز الحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنان نے ہاتھا پائی کی ہے۔منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی*