144

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن 2 بجکر 53 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول

خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن 2 بجکر 53 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد سنگھا پٹرولیم پنڈی روڈ تیز رفتار مسافر ہائی ایس موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کرتے ہوئے روڈ کے ساتھ کھڑے ہوئے ڈمپر میں پیچھے سے ٹکرائی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدای کاروائیاں شروع کر دیں اور 9 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ایک جاں بحق ہونے عورت کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کیا گیا جبکہ دو خواتین اور ایک مرد کی باڈی کو ڈی ایچ کیو خوشاب کیمپس منتقل کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا مسافر ہائی ایس تلوکر سے خوشاب آ رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں