8

بیو رو چیف و ہا ڑ ی پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اینڈ سوشل میڈیا کوارڈینٹر

. بیو رو چیف و ہا ڑ ی پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اینڈ سوشل میڈیا کوارڈینٹر۔پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب مقرر،نوٹیفکیشن جاری۔ پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی
اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے، ملک سمین خان۔۔۔محمد اشرف چوہدری۔۔۔
پارٹی نے جو ذمہ دار ی تفویض کی ہے اسے احسن طریقہ سے پورا کرونگا، پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی۔ پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی کو مسلم لیگ میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب مقرر کردیا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی عہدیداران کی مشاورت سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مسلم لیگ ہاوس میں منقعدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب ملک سمین خان۔اور محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب نے انہیں نوٹیفیکشن دیا تقریب میں راجہ شہزاد اختر سیکرٹری ٹو چوہدری شافع حسین۔۔۔ محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب ۔میاں وحید احمد ضلعی صدر مسلم لیگ لاہور اور مسلم لیگی عہدیدارن بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ پنجاب ملک سمین خان اور محمد اشرف چوہدری نے امید ظاہر کی کی کہ پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگے-انہوں نے دعا کی کہ ہم دعا گو ہیں کہ یہ عہدہ آپ کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔ پیرزادہ سید علی مدثر گیلانی نے کہا کہ میں اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین۔ ملک سمین خان۔۔محمد اشرف چوہدری کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اہم ذمہ داری پر فائز کیا۔پارٹی نے جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے احسن طریقہ سے پورا کرونگا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں