میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی کے نواحی بھٹہ عمر دین میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی اور 6 سالہ بچی جاں بحق تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا تفصیلات کے مطابق اڈا ہری چند کے نزدیک ٹھاکر کالونی بھٹہ عمر دین میں چھت پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایک چھت کی مدد سے دوسری چھت پر مٹی چڑھائی جارہی تھی کہ خستہ حال چھت اچانک منہدم ہونے کی وجہ سے نیچے گر گئی گھر کے تقریباً تمام افراد ملبے تلے آگئے ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا تمام افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تو گھر کے 5 افراد زخمی اور 6 سالہ بچی جاں بحق ہوچکی تھی جاں بحق بچی کی شناخت انعمتہ بی بی بعمر 6 سال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت مصطفی بعمر 60 سال، عزیز مائی بعمر 50 سال، علی زین بعمر 11 سال، ریحان علی بعمر 6 سال اور ایان علی بعمر 5 سال کے نام سے ہوئی تمام افراد کو ریسکیو اور پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کردیا
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]