8

نورپور تھل (خصوصی رپورٹ ) ستھرا پنجاب پروگرام، تحصیل نورپور تھل کے ورکرز نے تنخواہوں کی ادائیگی

نورپور تھل (خصوصی رپورٹ ) ستھرا پنجاب پروگرام، تحصیل نورپور تھل کے ورکرز نے تنخواہوں کی ادائیگی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور تحصیل آپریشنل مینیجر سانول خان سنبل کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
ورکرز کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی سے نہ صرف ان کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے بلکہ ان کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں