سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) اللہ تعالیٰ نے رزق کے نو حصے تجارت میں رکھے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تجارت کو ترجیح دیتے تھے کیونکہ جو لوگ اپنا کاروبار کرتے ہیں تو وہ یہ سمجھ لیں کہ کاروبار میں پہلے کار ہے پھر بار ہے جبکہ نوکری میں پہلے نوکر ہے اس لیے اپنے کاروبار کو ترجیح دو چاہے وہ چھوٹے سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متین احمد قریشی نے ایک کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جس طرح کے ملک میں معاشی حالات چل رہے ہیں لوگ اپنے کاروبار کی طرف لوٹ رہے ہیں اس وقت دنیا بھر میں جو معاشی صورتحال چل رہی ہے ان میں وہی لوگ کامیاب ہوں گے جو اپنا کاروبار کریں گے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ تمام لوگوں کو چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو اپنا کاروبار کرنا چاہیے۔ متین احمد قریش نے کہا کہ کاروبار میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ رزق لکھا ہے لہذا مجھے خوشی ہے کہ آج میں ایک شاپ کا افتتاح کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کاروبار کو مزید ترقی دے تاکہ اس کاروبار سے وابستہ لوگ مستفید ہوں کیونکہ جب یہ کاروبار چلے گا تو یقیناً اس سے لوگ جہاں مستفید ہوں گے بعض کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ افتتاح کے موقع پر تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]