5

اسلام آباد(راجہ نورالٰہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے خوشاب کے

اسلام آباد(راجہ نورالٰہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان سے خوشاب کے نوجوانوں کی اسکلز ڈیولپمنٹ، آئی ٹی ٹریننگ اور جدید تعلیمی مواقع کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے نوجوانوں کی تعلیم، ہنر مندی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خوشاب میں تعلیمی شعبے کی بہتری، آئی ٹی ٹریننگ کے فروغ اور اسکلز ڈیولپمنٹ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوان قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع سے استفادہ کر سکیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک منصور عثمان اعوان کا وژن اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ان کی سنجیدہ اور عملی سوچ اس امر کی غماز ہے کہ مستقبل قریب میں خوشاب کے تعلیمی شعبے میں مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ اس مقصد کے لیے متعدد اہم منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جن کی تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مجوزہ اقدامات نہ صرف ضلع خوشاب میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ نوجوانوں کو جدید علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں