9

شگفتہ اعجاز 5 مئی 1971 کو پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئیں

شگفتہ اعجاز 5 مئی 1971 کو پنجاب کے ضلع گجرات کے ایک چھوٹے سے قصبے کنجاہ میں پیدا ہوئیں۔ ایک سادہ اور روایتی ماحول میں پروان چڑھنے والی شگفتہ کے اندر بچپن ہی سے اداکاری کا فطری جذبہ موجود تھا، جسے وقت کے ساتھ ساتھ ایک باقاعدہ شناخت ملی
شگفتہ اعجاز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980ء کی دہائی کے آخر میں پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی سے کیا۔ ان کا پہلا ڈراما جنگلوس تھا جو 1989ء میں نشر ہوا اور یہیں سے انہیں پہچان ملی اس کے بعد وہ پی ٹی وی کے کلاسک دور کے کئی یادگار ڈراموں کا حصہ بنیں اور اپنی فطری اداکاری کے باعث ناظرین کے دلوں میں گھر کر گئیں انہوں نے کچھ پنجابی فلموں میں بھی کام کیا، اور طویل عرصے تک انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی رہیں
مشہور ڈرامے
ان کے مقبول ترین ڈراموں میں شامل ہیں انتظار انچ حقیقت میرا قاتل میرا دلدار میں ان کی اداکاری کو خصوصی طور پر سراہا گیا اور اس کردار پر انہیں ہم ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ’ کا اعزاز بھی ملا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں