October 8, 2026

سرگودھا میں اکلوتے بیٹے کی موت ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے کا باعث بن گئی۔۔۔!

IMG-20260728-WA0093

سرگودھا میں اکلوتے بیٹے کی موت ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے کا باعث بن گئی۔۔۔!
سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن، نصیرپور کلاں میں پیش آنے والا یہ المناک واقعہ ہر آنکھ کو اشکبار کر دینے والا ہے۔

سرگودھا کا قاسم رانجھا چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو کچھ ہفتے قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فوری طور پر انتقال کر گیا۔

جوان بھائی کی جدائی کا صدمہ ان کی چھوٹی بہن برداشت نہ کر سکی اور آٹھ روز بعد وہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں۔

بیٹے اور بیٹی کی مسلسل اموات کا غم انکے والد نذیر رانجھا بھی نہ سہہ سکے اور چھ دن بعد وہ بھی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اس کے بعد والدہ اپنے جوان بیٹے، بیٹی اور شوہر کی جدائی کا صدمہ دل میں لیے رہیں، مگر یہ دکھ بھی ان کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوا اور آج، چار دن بعد، وہ بھی انتقال کر گئیں۔

یوں صرف تین ہفتوں کے مختصر عرصے میں ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھ گئے، جو یقیناً انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

تمام احباب سے گزارش ہے کہ مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت فرمائیں۔