خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے لیے صدارت کے امیدوار ایڈووکیٹ ملک عبدالرحمان اعوان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عہدے کی خواہش لے کر کھڑا ہوں، نہ اقتدار کی طلب لیے، بلکہ وکلاء برادری کے ایک ادنیٰ بھائی، ایک مخلص ساتھی اور ایک ہم پیشہ وکیل کی حیثیت سے حاضر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں کوئی بڑا دعویٰ نہیں کرتا، میں آپ سے صرف ایک وعدہ کرتا ہوں کہ میری سیاست کا محور خدمت ہوگی، میری طاقت دیانت ہوگی، اور میری منزل صرف اور صرف وکلاء برادری کی عزت، وقار اور فلاح ہوگی۔
ملک عبدالرحمان اعوان نے کہاکہ وکلاء صاحبان کا اعتماد میری سب سے بڑی طاقت ہے، اور آپ سب کی محبت و حمایت ہی میرا اصل سرمایہ ہے۔
انہوں نے وکلاء برادری سے
وعدہ کرتے ہوءے کہا کہ
میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے! مل کر ایک ایسی بار کی بنیاد رکھیں جہاں انصاف، اتحاد، احترام اور خدمت ہماری پہچان بنے۔لہذا آپ سب میرا ساتھ دیجیے۔اپنے ووٹ کی طاقت سے احترام، دیانت اور خدمت کا انتخاب کیجیے۔
ان شاء اللہ آپ کا یہ اعتماد کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]