August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر سکھر ضیاد اللہ لغاری کی جانب سے

Screenshot_2026-07-26_211356.457
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر سکھر ضیاد اللہ لغاری کی جانب سے محکمہ جنگلات کی ٹیم اور پولیس نفری کے ہمراہ روہڑی، کندھرا اور دارا واھن میں غیرقانونی آرا مشین کے خلاف کارروائی 11 سے زائد آرا مشینیں سیل کردی گئی، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر کی آئینی درخواست نمبر 1688 آف 2021ءپر عملدرآمد کرتے ہوئے فاریسٹ ڈویڑن سکھر نے روہڑی، کندھرا اور دارا واھن میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کیا،ٹیم میں علی نواز رک، احسن علی برڑو، سعید احمد کھوسو سمیت محکمہ جنگلات کا دیگر عملہ شریک تھا،ڈی ایف او ضیاد اللہ لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے مطابق بغیر لائسنس اور غیر رجسٹرڈ آرا مشینیں چلانا قانون کی خلاف ورزی ہے، جس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی،انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیل کی گئی آرا مشینوں کو کھولنے چلانے یا سرکاری سیل توڑنے کی کسی بھی کوشش پر متعلقہ افراد کے خلاف فارسٹ ایکٹ اور دیگر نافذ قوانین کے تحت فوری ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0