August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی) روہڑی بائی پاس نیشنل ہائی وے کے دونوں اطراف مبینہ طور

Screenshot_2026-07-26_211356.457
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی) روہڑی بائی پاس نیشنل ہائی وے کے دونوں اطراف مبینہ طور پر غیر قانونی تیل کی ایجنسیاں قائم ہو گئی ہیں، جہاں سرکاری اور نجی گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر خرید کر کھلے عام فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ شاہراہ استعمال کرنے والوں کی جان و مال بھی آگ لگنے جیسے خطرات سے دوچار ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق روہڑی بائی پاس کے مختلف مقامات پر قائم ان مبینہ غیر قانونی تیل ایجنسیوں پر روزانہ بڑی مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل کی خرید و فروخت کا کاروبار جاری ہے۔ الزام ہے کہ بعض سرکاری اور نجی گاڑیوں سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کم نرخوں پر خرید کر بعد ازاں زیادہ منافع پر فروخت کیا جاتا ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ان مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بعض شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس مبینہ طور پر ماہانہ بھتہ وصول کرنے کے باعث خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، تاہم اس الزام کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔شہریوں اور سماجی تنظیموں نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی بائی پاس پر قائم مبینہ غیر قانونی تیل کی ایجنسیوں کے خلاف شفاف تحقیقات کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، اور اگر کسی ادارے یا اہلکار کی غفلت یا ملی بھگت ثابت ہو تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0