2

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے حلقہ این اے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے آدھی کوٹ شہر کو صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ٹینک کی کنکریٹ کا کام شروع کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے ایس ڈی او محکمہ پبلک ہیلتھ محمد سجاد کے ہمراہ جاری کام کا وزٹ کیا۔ اس موقع پرانجینئر طاہر ندیم بگھور نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور کے مطابق50 ہزار گیلن پر مشتمل واٹر ٹینک کا کام جلد مکمل ہوگا اور اہلیان آدھی کوٹ کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں