3

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز جاری۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز جاری۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی سربراہی میں اپنے اپنے سرکلز اور علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔
سرچ آپریشنز کے دوران مشکوک افراد کی جامع چیکنگ، گھروں کی تلاشی، کرایہ داری ایکٹ کے تحت اندراجات کی جانچ، حساس مقامات کی نگرانی اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ہدایت کی کہ جرائم کے سدباب، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سرچ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔
ضلع خوشاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں