جھنگ (چوہدری منیر حسین چدھڑ سے
) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی فضل الرحمن کی انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے جناح حال ڈسٹرکٹ کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر اے ایس پی یو ٹی فضل الرحمن سیمینار میں شریک ہوئے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی یو ٹی کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام قومی ذمہ داری اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ معاشرے میں عدم مساوات، احساس محرومی ، معاشرتی ردعمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے اکثر نوجوان نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر اپنے اور خاندان کیلئے ذلت اور رسوائی کا باعث بنتے ہیں۔نشہ نہ صرف اخلاقی طور پر کمزور بناتا ہے بلکہ کسی بھی انسان میں مجرمانہ سرگرمیوں کی ابتداء بھی ہے۔ منشیات کے استعمال کے خطرات بارے شعور و آگہی اور اسکی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد کے احکامات پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت جھنگ پولیس کا منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 388 مقدمات کا اندارج کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ اے ایس پی یو ٹی کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کی طرف سے شہریوں کو منشیات کے سماجی ، نفسیاتی اور معاشی نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی دی جا رہی ہے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن اورتعلیمی اداروں کے اردگرد سخت سرولینس بھی جاری ہے۔قانون پسند طبقات منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے پولیس اور قانون کا ساتھ دے کر بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا ئیں۔ منشیات کے خلاف اس مہم اور کریک ڈاون میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔
لارڈ ماؤنٹ بیٹن ہندوستان کا آخری وائسرائے تھا
مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، لیکن کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کرجاتا ہے جس سے وہ قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
* دروازۂ جہنم —* ایک ایسا گڑھا جو پچاس سال سے مسلسل جل رہا ہے
*ڈاکٹر قالیباف :* فلسطین کے بغیر امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔