103

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمدہارون میمن کی زیر قیادت تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمدہارون میمن کی زیر قیادت تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تاجروں کے تمام مسائل بتدریج حل کیے جارہے ہیں تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی نا انصافی نہیں ہوگی۔ تاجر ملکی معیشت کی ترقی و معاشی خوشحالی کےلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں معروف تاجر رہنما ملک رضوان الحق، ملک محمد جاوید، محمد افضل پالنپوری بھی موجود تھے۔ حاجی محمدہارون میمن نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو دکانداروں کو پبلسٹی بورڈ ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس فیس کے نام پر چالان موصول ہونے کی شکایات سے آگاہ کیا اور دیگر تجارتی و شہری مسائل پر بھی گفتگو کی حاجی محمد ہارون میمن کا کہنا تھا کہ سکھر میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز میں شامل 66 سے زائد تاجر تنظیمات نے ہمیشہ شہر صوبے اور ملک کے بہتر مفاد میں حکومت انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کے ساتھ مثبت اور تعمیری انداز میں خدمات پیش کی ہیں اور آج بھی کررہے ہیں ہمیشہ عوامی فلاحٰ سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے جس پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے حاجی محمد ہارون میمن کی سکھر شہر کےلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تاجروں کے مشورے کے بغیر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائیگا ہم اور ہماری پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی حکومت ہے عوام کی رائے کے بغیر کوئی قدم اٹھانے سے گریز کریں گے انہوں نے کہا کہ تاجر بے فکر رہیں ان کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی حاجی محمد ہارون میمن نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں