ہارون آباد (سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں واقع نواز شریف اسکول آف ایکسیلینس گرلز کیمپس میں کلاس پریپ
ہارون آباد (سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں واقع نواز شریف اسکول آف ایکسیلینس گرلز کیمپس میں کلاس پریپ کے طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ننھے بچوں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ امتحان میں حصہ لیا، جبکہ اساتذہ کی نگرانی میں امتحانی عمل منظم انداز میں جاری رہا۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پریپ کلاس کے ٹیسٹ کا مقصد بچوں کی تعلیمی استعداد، سیکھنے کی صلاحیت اور آئندہ تدریسی منصوبہ بندی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ والدین نے بھی امتحانی ماحول اور اسکول کے نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی بہتر تعلیمی نشوونما میں اہم کردار ادا کریں گی۔