خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدرات کانفرس ہال میں رواں ماہ21 نومبر کو سپورٹس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدرات کانفرس ہال میں رواں ماہ21 نومبر کو سپورٹس کمپلیکس جوہرآباد میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ جسمیں نوجوان کرکٹر کے ٹیلنٹ اور ٹرائلز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ہیڈکوارٹرغزالہ کنول ،اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد،اے سی خوشاب سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے موقع پر صفائی انتظامات ،واک تھرو ،گیٹ ، سیکورٹی ،پانی ،ٹینٹ ،بجلی،ساؤنڈ سسٹم جنریٹروں،ٹرائلز کے لیے مخصوص جگہ اور آنے والے معزز مہمانوں کیلئے کیمپ سٹیج،سیاسی قائدین ،میڈیا پرسن کے پاسز میڈیا ودیگر انتظامات وتجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران آپس میں روابط،کوآرڈینیشن بڑھائیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر ضروری اشخاص کو سپورٹس کمپلیکس داخل نہ ہونے دیا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غزالہ کنول،اے ڈی سی میونسپل سروسز ذریاب ساجد،اے سی خوشاب اُمت السلام ،اے انفورسمنٹ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،سُتھرا پنجاب ،واسا،صاف پانی اتھارٹی ،ریسکیو،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ٹریفک پولیس ،سی ای او ایم سی خوشاب ،جوہرآباد ودیگر محکموں کے افسران کو 21 نومبرسپورٹس کمپلیکس میلہ گراؤنڈ جوہرآباد میں ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کے ہونے والے ٹرائلز کے موقع پر اپنی ڈیوٹی اور فرائض کی ذمہ داری کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔