*میلسی: بچوں کو ویپ اور شیشہ فلیور فروخت کرنے والا ملزم گرفتار*
*میلسی: بچوں کو ویپ اور شیشہ فلیور فروخت کرنے والا ملزم گرفتار*
میلسی (محمدمختارسولگی)ایس ایچ او تھانہ کرم پور چوہدری ذوالفقار جٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اڈا ہری چند سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جو چھوٹے بچوں کو ویپ اور شیشے کے فلیور فروخت کر رہا تھا۔
ملزم کی شناخت امتیاز ولد اقبال دایا سکنہ اڈا ہری چند کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 6 عدد ویپ اور 11 قسم کے مختلف فلیور برآمد ہوئے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔