روہڑی ( نمائندہ سلیمان ملک )جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے امیر مولانا امیر خان متقی نے کہا ہے
روہڑی ( نمائندہ سلیمان ملک )جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے امیر مولانا امیر خان متقی نے کہا ہے کہ شھداء ھمارے ماتھے کا جھومر ہیں تمام شہداء کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں شہداء کی آڑ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف جاری پروپیگنڈہ افسوس ناک عمل ہے جسکی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کی مجلس شوریٰ کے مدرسہ مصباح العلوم، نیویارڈ کالونی روہڑی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری قاری عبدالغفار سومرو نے چلائی ۔اجلاس میں مولانا مفتی عبدالواحد چاچڑ ، مولانا محمد عیسیٰ گھنیو، مولانا محمد علی برڑو سمیت دیگر اراکینِ شوریٰ نے شرکت کی مولانا امیر خان متقی نے کہا کہ افواج پاکستان رینجرز پولیس وکلاء صحافی ۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت شھداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں تمام شہداء کی قربانیاں نا قابل فراموش اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے لیکن شہداء کی آڑ لیکر قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کے خلاف جاری منفی پرو پگینڈہ افسوس ناک عمل ہے جسکی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا ملک میں جاری مہنگائی بدامنی بے روزگاری کے باعث عوام سخت پریشان ہیں حکمراں عوام کو رلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اجلاس میں امن عالم اجتماع کی تیاری بالائی احکامات پر عملدرآمد اور تنظیم کو مزید فعال و مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم تجاویز اور مشاورت ہوئی اجلاس کے اختتام پر قائم مقام امیر مولانا محمد امیر خان متقی کے ماموں کے انتقال پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، بلندیِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
فوٹوکیپشن
روہڑی۔ جے یو آئی تحصیل روہڑی کی مجلس شوری کا اجلاس تحصیل امیر مولانا امیر خان متقی کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے