جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن حسینیہ جوہر آباد (رجسٹرڈ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن حسینیہ جوہر آباد (رجسٹرڈ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب، ملک امجد علی ڈی ایس پی صدر سرکل جوہر آباد اور محمد نسیم خان ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد سٹی سے ملاقات کی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے انجمن حسینیہ جوہر آباد (رجسٹرڈ) کی جانب سے محرم الحرام میں جوہر آباد میں بالعموم اور انجمن حسینیہ جوہر آباد (رجسٹرڈ) کے زیر انتظام ہونے والی مجالس(امام بارگاہ حسینیہ جوہر آباد اور آستانہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ این ٹائپ جوہر آباد) نیز ماتمی جلوسوں کے لئے امن و امان کو برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے انجمن حسینیہ جوہر آباد (رجسٹرڈ) کی جانب سے ضلعی پولیس کے افسران کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈز بھی دیں۔
ضلعی پولیس کے افسران اور انجمن حسینیہ جوہر آباد (رجسٹرڈ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آئندہ بھی عزاداریٔ سید الشہداء میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔