November 18, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی سکھر: سول ڈیفنس روہڑی کی جانب سے سال 2026

IMG-20260723-WA0249

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین شیدی
سکھر: سول ڈیفنس روہڑی کی جانب سے سال 2026 کی کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شہزاد خان کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے سینئر پوسٹ وارڈن آغا جبار خان اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

نادر شہزاد خان کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس روہڑی کی پینتیس سالہ خدمات قابلِ تعریف ہیں، جبکہ 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کے دوران بھی سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے زخمیوں کی جانیں بچانے اور انہیں ہسپتالوں و ریلیف کیمپوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ محرم الحرام کے دوران روہڑی میں فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کرکے زخمی عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی اور شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جو سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی قابلِ تحسین خدمات ہیں۔

نادر شہزاد خان نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ روہڑی کے ساتھ صالح پٹ، بنو عاقل اور دیگر علاقوں میں بھی سول ڈیفنس کو فعال کیا جائے گا۔

دوسری جانب سینئر پوسٹ وارڈن آغا جبار خان نے کہا کہ سول ڈیفنس روہڑی کے رضاکار ریسکیو، فائر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈ میں مہارت رکھتے ہیں، جبکہ نئے وارڈنز کی بھرتی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں، کالجز، این جی اوز، سرکاری و نجی اداروں اور فیکٹریوں میں خصوصی تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔