ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں کارڈیک وارڈ کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں کارڈیک وارڈ کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت بجٹ سیشن میں ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ کی جانب سے ہارون آباد میں کارڈیک وارڈ کی بلڈنگ کے قیام کا جو اعلان کیا گیا تھا، اس پر عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔آج پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجی گئی ماہر ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر انور سکھیرا۔محمد محمد طاہر توگیروی۔ چوہدری ہارون الرشید نے ٹیم کو ہسپتال کے مختلف مقامات کا معائنہ کروایا اور مجوزہ کارڈیک وارڈ کے لیے دستیاب جگہوں سے آگاہ کیا۔تفصیلی جائزے کے بعد ٹیم نے کارڈیک وارڈ کی تعمیر کے لیے موزوں جگہ کا انتخاب کر لیا، جو اس اہم منصوبے کی جانب ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔انشاء اللہ، یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہارون آباد اور گردونواح کے عوام کو دل کے امراض کے علاج کی بہتر طبی سہولیات اپنے شہر میں ہی میسر آئیں گی، اور صحت کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔یہ صرف آغاز ہے، ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں اس منصوبے سے متعلق مزید اہم پیش رفت بھی عوام کے سامنے آئے گی۔