اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کی قابل فخر بیٹی ،سابق ایم این اے جویریہ ظفر آہیر نے
اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کی قابل فخر بیٹی ،سابق ایم این اے جویریہ ظفر آہیر نے
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ، جس میں مختلف قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب فتح پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا گیا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپنی دانشمندانہ قیادت اور بھرپور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں قومی یکجہتی، جمہوری روایات کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔