November 18, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا، نصرین اختر

IMG-20260723-WA0242

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا، نصرین اختر مرزا نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2026 کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرا کے نئے تعلیمی سیشن کا حصہ بنیں۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرین اختر مرزا نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے میٹرک، ایف اے، آئی کام، ڈی اے ای، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شارٹ کورسز اور پروفیشنل پروگرامز میں بھی داخلے دیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے داخلے کا عمل پہلے سے زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب طلبہ اے آئ او یوآفیشیل موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن، داخلہ فارم کی تکمیل، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے اور فیس جمع کروانے سمیت تمام مراحل باآسانی مکمل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت خصوصاً دور دراز علاقوں کے طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور خواتین کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ میٹرک، ایف اے، آئی کام، ڈی اے ای، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے، بی ایس اور دیگر اوپن پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ 10 اگست 2026 جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل، پی ایچ ڈی اور دیگر منتخب پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ 24 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔
نصرین اختر مرزا نے کہا کہ داخلوں سے متعلق کسی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس سرگودھا سے رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید فاصلاتی نظامِ تعلیم کے ذریعے ملک بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے اور ہر عمر کے افراد کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنا داخلہ یقینی بنا کر اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔