12

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود)اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر کی خصوصی دلچسپی سے وزیراعلی

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود)اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر کی خصوصی دلچسپی سے وزیراعلی مریم نواز کے “سانجھی سبزی سستی نہیں مفت” منصوبے پر ہارون آباد میں عملی کام کا اغاز کر دیا گیا ہے-
منصوبے کے تحت محکمہ زراعت کی فنی معاونت سے رانا سعید الرحمن کی نمبرداری گرانٹ زمین پر دو ایکڑ رقبے پر مختلف موسمی سبزیوں کی کاشت مکمل کر لی گئی، جبکہ منصوبے کو وسعت دینے کے لیے مزید رقبے پر بھی سبزیوں کے کاشت شروع کر دی گئی ہے زرعی تحقیقاتی افسران نے زیر کاشت رقبے کا دو رہ کرتے ہوئے منصوبے پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو فصل کی دیکھ بھال، آبپاشی اور دیگر زرعی امور بہترین انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ پیداوار حاصل کی جا سکے
اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے مستحق خاندانوں کو تازہ سبزیاں بلا معاوضہ فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے باہمی تعاون سے منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس فائدے اس سے فائدہ اٹھا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں