10

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ، شارٹ میژرنگ پر جرمانے، تمام تحصیلوں میں کریک ڈاؤن کا حکم

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ، شارٹ میژرنگ پر جرمانے، تمام تحصیلوں میں کریک ڈاؤن کا حکم

ہارون آباد (حافظ ثاقب)
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے عوامی مفادات کے تحفظ اور پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ پیمائش و معیار کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی پیمائش، سرکاری نرخوں، معیار اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران بعض پٹرول پمپس پر شارٹ میژرنگ (پیمائش میں کمی) پائے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار پٹرول پمپس کے مالکان کو موقع پر جرمانے عائد کیے اور متعلقہ افسران کو فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، پیرا (PERA) فورس کے افسران و اہلکار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ مشترکہ ٹیم نے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیمائش کے آلات، معیار اور سرکاری قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو چیک کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی، شارٹ میژرنگ یا ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرول پمپس کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں، پیمائش اور معیار کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور پوری پیمائش کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں