سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سرگودھا کےپروگرام ’’شاہین سرگودھا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سرگودھا کےپروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں پیدائش کے اندراج اور میرج/وفات کے سرٹیفکیٹس سے متعلق ایک خصوصی آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ مہمان محمد اختر حیات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن، نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا تھے۔ انہوں نے پیدائش کے اندراج کی اہمیت، ہسپتال سرٹیفکیٹ، والدین کے شناختی کارڈ، تصاویر، ویکسینیشن کارڈ، اور بروقت رجسٹریشن نہ ہونے کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نکاح کے اندراج، نکاح خواں کی ذمہ داریاں، دونوں فریقین کے شناختی کارڈ، اور یونین کونسل میں دیے جانے والے ریکارڈ کی اہمیت بھی بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت اندراج نہ ہونے کی صورت میں جائیداد، وراثت اور بینک اکاؤنٹس جیسے معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ریکارڈ بروقت اور درست بنوائیں۔ پروگرام کے دوران ٹیلی فون کالز کے ذریعے سامعین کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ تھے۔ اسٹوڈیو انجینئر ذیشان افضل تھے، فیس بک معاونت نعمان شفیق نے فراہم کی۔ پروگرام کے پروڈیوسر محمد جمشید قادری تھے جبکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر فریحہ کنول تھیں۔