August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)واپڈا تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کا نواب

IMG-20260722-WA0269
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)واپڈا تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کا نواب شاہ میں احتجاجی مظاہرہ، مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ. آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی مرکزی قیادت کی اپیل پر بدھ کے روز ملک بھر کی طرح نواب شاہ میں بھی واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری، آؤٹ سورسنگ، ٹھیکیداری نظام، ملازمین کی بھرتیوں پر طویل پابندی، پنشن و گریجویٹی کے خاتمے، بجلی یونٹس کی سہولت واپس لینے اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی ڈویژنل آفس منو آباد سے پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی کی قیادت زونل چیئرمین انور حسین چانڈیو نے کی۔مظاہرے سے زونل چیئرمین انور حسین چانڈیو، ڈویژنل چیئرمین اصغر علی ملاح، چیئرمین اصغر علی خاصخیلی، وائس چیئرمین حسین بخش، جنرل سیکریٹری علی گوہر انڑ، جوائنٹ سیکریٹری ذوالفقار علی عالمانی سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسکوز کی مجوزہ نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا منصوبہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے، ملازمین کے تمام آئینی و قانونی حقوق بحال کیے جائیں اور جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔مقررین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو یونین احتجاجی تحریک کو ملک گیر سطح پر مزید وسعت دینے پر مجبور ہوگی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0