November 18, 2026

فیصل آباد۔خالد شہزاد کی رپورٹ۔اسٹریٹ چلڈرن اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سحر فاؤنڈیشن کی خدمات مثالی. ہیں: سید راشد علی گردیزی

IMG-20260720-WA0189

فیصل آباد۔خالد شہزاد کی رپورٹ۔اسٹریٹ چلڈرن اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سحر فاؤنڈیشن کی خدمات مثالی. ہیں: سید راشد علی گردیزی

معاشرے کے محروم بچوں کی بحالی اور تعلیم کے لیے کام کرنے والے ادارے قومی سرمایہ ہیں، استقبالیہ تقریب سے خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر): انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر اور پاکستان فلاح پارٹی (PFP) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید راشد علی گردیزی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن، چائلڈ لیبر کے خاتمے اور محروم بچوں کی تعلیم و بحالی کے شعبے میں سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی خدمات نہایت قابلِ قدر، مؤثر اور لائقِ صد تحسین ہیں۔ ایسے فلاحی ادارے نہ صرف معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں بلکہ نوجوان نسل میں خدمتِ خلق، سماجی ذمہ داری اور انسان دوستی کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیئرمین محمد افتخار غزالی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید راشد علی گردیزی نے کہا کہ طلبہ زندگی میں جن نظریات، اقدار اور خدمتِ خلق کے جذبے کی آبیاری کی جاتی ہے، سحر فاؤنڈیشن نے انہیں عملی میدان میں کامیابی کے ساتھ جاری رکھا ہے۔ بالخصوص اسٹریٹ چلڈرن، چائلڈ لیبر کے شکار بچوں کی بحالی، تعلیم، تربیت اور باوقار مستقبل کی تعمیر کے لیے ادارے کی مسلسل جدوجہد قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا راستہ اسی وقت ہموار ہوگا جب محروم بچوں کو تعلیم، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس موقع پر سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیئرمین محمد افتخار غزالی نے مہمانِ خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سحر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کو اپنا بنیادی نصب العین سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اسٹریٹ چلڈرن اور چائلڈ لیبر کے خاتمے، تعلیم سے محروم بچوں کی معاونت، فنی تربیت اور سماجی بحالی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنے دائرۂ خدمت کو مزید وسعت دے گا۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین سحر فاؤنڈیشن محمد افتخار غزالی اور میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد حسین نے سید راشد علی گردیزی کو سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی اجرک پیش کرکے ان کی تعلیمی، سماجی اور سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں سحر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سیکریٹری اطلاعات عبدالصمد گاڈت، عمران احمد، پاکستان فلاح پارٹی کے ناصر رحیم، ولی مصطفائی، جنید منشی سمیت مختلف سماجی، سیاسی اور فلاحی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسٹریٹ چلڈرن اور چائلڈ لیبر کے خاتمے، محروم بچوں کی تعلیم اور ان کی باوقار بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی