کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔۔۔۔۔چوکی انچارج چوہدری محمد اسلم جٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی
کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔۔۔۔۔چوکی انچارج چوہدری محمد اسلم جٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی
چوکی انچارج پٹرولنگ ہائی وے پولیس چیک پوسٹ 270 گ ب، چوہدری محمد اسلم جٹ اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کمالیہ بائی پاس پر سرفراز موڑ کے قریب دورانِ ناکہ بندی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 12 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی، جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
چوہدری محمد اسلم جٹ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔