November 18, 2026

دل کی بات ۔خ ح شہزاد حکومت مکمل طور پر اندرونی بیرونی محاذوں پر ناکام ھوچکی ھے۔نہ

IMG-20260720-WA0197

دل کی بات ۔خ ح شہزاد حکومت مکمل طور پر اندرونی بیرونی محاذوں پر ناکام ھوچکی ھے۔نہ اندرونی امن قائم ھوسکا نہ بیرونی صلح قائم رہ سکی۔سو اب جانے دو بھائی کوئی اور آنے دو۔پاکستان شروع دن سے تجربہ گاہ ھے۔سوائے ایٹم کے تجربہ کے باقی سارے ناکام ھوئے ہیں۔۔۔بلوچستان میں ھمارے وزیر داخلہ جوکہ آجکل وزیر خارجہ کے فرائض بھی سرانجام دے رھے ھیں نے کہا تھا کہ ایک ایس ایچ او کی مار ھیں لیکن انہیں بلوچستان کے پہاڑوں کا علم نہیں تھا انہیں تجربہ تھا مریدکے میں قتل عام کا۔میدانی اور پھاڑی میدان جنگ الگ الگ صورتحال ھوتی ھے۔حماس والے کیوں مار کھا گے کہ ان کے پاس بڑے پہاڑ نہیں ھیں۔افغانستان والے کیوں روس امریکہ کو شکست دے گے کہ انکے پاس پہاڑ تھے۔اب بلوچستان کے پہاڑ دہشت گردوں کے لیے قدرتی پناہ گاہ ھیں۔سو یہ ایک ایس ایچ او کا کام نہیں تھا جیسا کہ پنجاب میں چل جاتا ھے۔جبکہ سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقے بھی ایک ایس ایچ او کی پنچ سے دور ھیں۔سفارشی اور اقربا پروری کی زندہ مشال محسن نقوی نے اس وقت اندرونی بیرونی دونوں محاذوں پر پاکستان کو جو عزت 2025میں ملی تھی اسکو خاک میں ملانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔بیرونی دورے پر ھر وقت جھاز میں بستر لگائے وزیر داخلہ کو داخلہ سے زیادہ خارجہ امور کی فکر ھے۔جبکہ داخلہ امور میں بلوچستان کی پولیس کے شہداء دھرنا دیئے بیٹھے ھیں کہ شہداء کی تدفین اور بروقت کمک نہ پنچنے اور ایمبولینس کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت ویگنوں میں شہداء کی لاشیں ڈال کر لائی گیں۔پھر یہ مھٹی بھر دہشت گرد سرحدوں کے آر پار آزادی سے آجارھے ھیں۔جدید اسلحہ اور رابطے کا جدید سسٹم لارھے ھیں لیکن سیکورٹی احکام سرحدوں پر کیا سوئے ھوئے ھیں۔حادثہ ھونے کے بعد انکو پتہ چلتا ھے کہ کون کہاں سے آیا تھا۔کیوں آیا تھا؟کیسے آیا تھا؟کون سہولت کار تھا؟پھر یہ بتانے کے لیے ایک جنرل لیول کا بندہ رکھا ھوا ھے۔بھائی یہ بریفنگ سن سن کر ھمیں زبانی یاد ھوگی ھے۔عوام کو کچھ نیا بتاؤ کہ کہ یہ شعبان کا آپریشن کیا رمضان تک جاری رھے گا۔پہاڑوں میں چھپے دہشت گرد جو ھمارے جوانوں اور ںچوں کو ماررھے ھیں کیا اپ انکے کے خلاف فضا سے ھی کیوں نہیں آپریشن کرتے۔اور زمینی فوج تو ابھی تک امریکہ نے بھی ایران کے خلاف نہیں اتاری۔کیا آپ انکے ٹھکانوں کو بمباری سے تباہ کرکے انکی کمر توڑ کر پھر زمینی کاروائی کیوں نہیں کرتے۔ھم نے سنا ھے فوج کے پاس تو اندھیرے میں بھی دیکھنے والی عنیکیں ھوتی ھیں۔تو انکو دن میں بھی یہ ناسور نظر کیوں نہیں آتے چالیس سال ھوگے ایک ڈکٹیٹر کی غلط پالیسی کا خمیازہ ھم عوام بھگت رھے ھیں۔ھمارے فوجی جوان شہید ھورھے ھیں۔ھمارے بچے یتیم ھو رھے ھیں۔ھر روز نیا آپریشن نئے نام سے شروع کیا جاتا ھے پہلے والے آپریشن کو ھی کیوں نہیں کامیاب کیا گیا اسے کیوں ادھورا چھوڑا گیا۔عوام کی فلیڈ مارشل سے گزارش ھے کہ ساری توجہ آپ اس آپریشن شعبان پر دیں اور اس دفعہ اسکو پایہ تکمیل تک پنچاھیں۔اور دہشت گردوں کا صفایا کریں۔سہولت کاروں کو عبرت کا نشانہ بناھیں۔انکو پہلے فل فرائی کریں۔تاکہ آبادیوں کے اندر انکے ٹھکانے ختم ھوں ۔عام شہری شہید ھو یا سیکورٹی اہلکار شہید ھو دکھ ایک جیسا ھے۔عوام اور سیکورٹی کے مابین جو خلا ھے اسے کم کریں۔اور عوام کو اعتماد میں لیں۔وزیر داخلہ کو کشمیر ۔کے پی کے۔اور بلوچستان پر توجہ دینی چاھے۔اور بیرونی دورے کم کرنے چاھے۔کیونکہ ایران امریکہ اور عربوں کی جنگ اب رکنے والی نہیں بلکہ یہ ازل سے طے شدہ معاملہ ھے۔کہ یہ تباھی ھونی ھے۔سو آپ اپنے ملک کے امن اور مہنگاءی پر توجہ دیں۔تاکہ غزوہ ہند جو ھم نے لڑنا ھے اسکی تیاری کریں۔نہ کہ شیطان اعظم کی خوشنودی کے لیے عزت سادات ھی گنوا بیھٹیں۔