بیت اللہ کی حاضری انسان کے ایمان کو تازگی بخشی ہے،اور زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا عزم مضبوط کرتی ہے
ان خیالات کا اظہار
حال ہی میں ادائیگی عمرہ سے واپس آنے والے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی سخی سلطان پرنس اور عدیل راجپوت نے مبارک باد دینے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
ملاقات کرنے والوں میں علمائے کرام،تاجر،میڈیا وکلاء اور سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات شامل تھیں ۔
،انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ حرمین شریفین میں چند عبادات کی ادائیگی کا نام نہیں،یہ امت مسلمہ کے اتحاد،مساوات،اعتماد اور نظم و ضبط کا عملی مظہر ہے،عمرہ کی سعادت انسان کی روحانی تربیت اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے
انہوں مزید کہا کہ ادائیگی عمرہ کے موقع پر امت مسلمہ،ملک وقوم اور دوست احباب کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو بار بار حرمین شریفین حاضری کی سعادت نصیب فرمائے
15









