ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد اور سرکاری اراضی کا تفصیلی دورہ۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے تحصیل ہارون آباد کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور۔ایم ایس ڈاکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر نور خان۔بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے تحصیل ہارون آباد میں مختلف سرکاری اراضی کا دورہ کیا۔ انہوں نے لیز کے لیے مجوزہ سرکاری زمینوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے بریفنگ لی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری اراضی کو شفاف طریقے سے لیز پر دینے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے سرکاری اراضی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوامی مفاد کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
15









