ٹھٹھہ: رپورٹ عبدالعزیزشیخ ایوان صحافت پریس کلب مکلی
کینجھر ٹورازم کے مبینہ برطرف ملازمین نے کینجھر ٹورازم آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی ملازمین 30 سال سے خدمات انجام دینے کے باوجود مستقل نہیں کیے گئے، جبکہ متعدد ملازمین کو بغیر نوٹس اور معاوضے کے ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مقامی افراد کو نکال کر دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے حکومتِ سندھ اور محکمۂ سیاحت سے انصاف اور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب کینجھر ٹورازم انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے کوئی مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔
28









