نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں معروف سماجی و سیاسی رہنما حاجی محمد عظیم مغل نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد، باہمی تعاون اور کاروباری ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط اور فعال چیمبر آف کامرس ہی تاجروں کے مسائل کے مؤثر حل، صنعت و تجارت کے فروغ اور علاقے کی معاشی ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو دیانتداری، قابلیت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ تاجروں کی آواز بن سکیں۔
اجلاس میں تاجروں نے بھی اپنے مسائل، تجاویز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اتحاد اور مشاورت کے ذریعے چیمبر آف کامرس کو مزید مضبوط اور مؤثر ادارہ بنایا جائے گا۔